ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں کھڑی ہوئی بس سے بائک کی ٹکر - بائک سوار شدید زخمی 

اڈپی میں کھڑی ہوئی بس سے بائک کی ٹکر - بائک سوار شدید زخمی 

Tue, 16 Jul 2024 17:50:22    S.O. News Service

اڈپی،  16 / جولائی (ایس او نیوز) آج صبح نیرگی علاقے میں ملپے سٹیزن سرکل کے قریب کھڑی ہوئی بس سے ایک بائک ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بائک سوار شدید زخمی ہو گیا ۔
    
حادثے میں زخمی ہوئے بائک سوار کا نام لکشمن (60 سال) ہے جو گونڈی بیل کا رہنے والا بتایا جاتا ہے ۔ 

سماجی خدمت گار ایشور ملپے اور اس کی ٹیم نے زخمی لکشمن کو فوراً اڈپی کے آدرش ہاسپٹل میں منتقل کیا پھر مزید بہتر علاج کے لئے منی پال کے ایم سی ہاسپٹل میں بھیج دیا گیا ۔
    
سمجھا جاتا ہے کہ بھاری برسات کی وجہ سے بائک سوار کو سڑک پر کھڑی ہوئی بس نظر نہیں آئی ہوگی اور وہ سیدھے اس سے ٹکرا گیا ہوگا ۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بائک پوری طرح بس کے چکر میں پھنس کر چور چور ہوگئی ۔ 


Share: